Dua

dua quotes in urdu – dua in urdu

dua in urdu

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین
اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الصلاه

اے حاجت روا اے مشکل کشا
اے دعاؤں کو سننے والے اے رب
اے سارے کائنات کے شہنشاہ
اے پیغمبروں کے مالک
اے بادشاہوں کے بادشاہ
اے حاجت روا اے سارے مخلوق کے پالنے والے
اے زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے
اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسان اور جنات کے معبود
اے عرش عظیم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود
اے عزت اور ذلت کے مالک
اے بیماروں کو صفحہ دینے والے
اے بادشاہوں کے بادشاہ
اے اللہ ہم تیرے گناہ گار بندے
ہم تیرے خطاکار بندے
ہم تیرے عاجز بندے
تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیرے آگے دعا کے لیے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں
تو ہماری خطاؤں کو معاف فرما
تو ہمارے گناہوں کو معاف فرما
اے اللہ وہ گناہ جو ہم نے دن میں کئے تو ان کو بھی معاف فرما
اے اللہ جو ہم نے راتوں میں کیے تو ان کو بھی معاف فرما
اے اللہ وہ گناہ جو ہم نے محفلوں میں کئے تو ان کو بھی معاف فرما
اے اللہ وہ گناہ جو ہم نے ہم نے تنہائی میں کیے تو ان کو بھی معاف فرما
اے اللہ وہ گناہ جو ہم نے ارادوں سے کیے تو معاف فرما
وہ گناہ جو ہم بنا ارادے کیے تو ان کو بھی معاف فرما
میرے مولا وہ گناہ جو ہمیں یاد ہے تو ان کو بھی معاف فرما
اور وہ گناہ جو ہم کر کے بھول گئے یا اللہ تو ان کو بھی معاف فرما
اے اللہ ہم تیرے بندے ہیں لیکن حقیقت میں نہایت ہی گندے ہیں
اے اللہ ہماری من کی گندگیوں کو دور فرما

اے میرے مولا ہمارے سینوں کو اپنے نور سے منور فرما
اللہ ہمیں ذلت سے محفوظ فرما
اللہ نیکی تقوی و پرہیز گاری والی زندگی عطا فرما
اے بے کسوں کے دستگیر اے ٹوٹے دلوں کو تسلی دینے والے
اے خالی جھولی کو بھر دینے والے
اے میرے اللہ ھم عاجز مسکینوں نے اپنے ہاتھوں کو پھیلائے ہوئے ہیں
ان کو اپنے رحمتوں سے تو بھرپور فرما

Read it: dil ki ghabrahat ki dua

Related Articles